کراچی: ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنے کے لئے عنیقہ بشیر کی کاوشوں کو سراہانے کے لئے تقریب کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی وزارت سیاحت، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنے کے لئے عنیقہ بشیر کی کاوشوں کو سراہانے کےلئے تقریب کا انعقاد کیا گی اس موقع پر اعزازی کمانڈر اور سی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور دیگر بھی موجود تھے تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی نگراں وزیر سندھ برائے وزارت، سیاحت و ماحولیات ارشد ولی محمدنے عنیقہ بشیر کو ایوارڈ سے نوازا عنیقہ بشیر پاکستان کی سبز ورثے کو محفوظ رکھنے کی کاوشوں کی وجہ سے مقبول ہیںکیونکہ عنیقہ بشیر کا مقصد پاکستان کے سبز ورثے کو محفوظ بناتے ہوئے عوام میں ماحولیاتی شعور کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے صدیوں پرانے برگد کے درختوں کو ریکارڈ کرنے اور محفوظ کرنے کےلئے بھی ایک مہم شروع کی ہے جو کہ قومی سبز ورثے کے لئے اہم ہے عنیقہ بشیر کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت Agreenerpakistan.org اور projectbanyantrees.comویب سائٹس ہیں جو ہمارے سبز ورثے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے آگاہی فراہم کرتے ہیںواضح رہے کہ عنیقہ بشیر پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے متعدد مضامین لکھ چکی ہیں جس کے ذریعے وہ نوجوانوں کو ماحول کے نگہبان کے طور پر آگے آنے کی امید بھی دلاتی ہیں عنیقہ بشیر پاکستان کے نوجوانوں کو ماحولیاتی مسائل اور ان طریقوں سے آگاہ کرنے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد بھی کرتی ہیں جبکہ وہ ری سائیکلنگ نیٹ ورک کی بھی نگرانی کرتی ہے عنیقہ بشیر 'یوتھ انوائرنمنٹ ریسپانسیبلٹی ایکٹ' کو لاگو کرنے کی کوشش کر رہی ہیںجس کا مسودہ انہوں نے تیار کرلیا ہے اس موقع پر عنیقہ بشیر نے کہا کہ طلبہ کی گریجویشن اس وقت مکمل ہوگی جب وہ درخت لگانے اور اس کی دیکھ بھال کی ضرورت پر زور دیں گے( سوئزرلینڈ اور فلپائن میں بھی اس طرح کے بل منظور ہوچکے ہیں اور ان پر عمل درآمد بھی ہورہا ہے عنیقہ بشیر A Greener Pakistan اقدام کے تحت کم آمدنی والے شعبے کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ متعارف کرانے کی کی امید رکھتی ہے اس پروجیکٹ میں ورثے کے درختوں کی دیکھ بھال،شجرکاری و بحالی اہم مقصد ہے جبکہ حکومت سندھ مستقبل میں برگد کے درختوں کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی عنیقہ بشیر کی کاوشوں پر ایس ڈی جی ایس اکیڈمی نے 2023 میں نیشنل یوتھ پالیسی کی تقریب میں ایک ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے انہوں نے اس تقریب میں نیشنل چینج میکر کلائمیٹ ہیرو ایوارڈ حاصل کیا تھا جبکہ یو این کی جانب سے یوتھ لیڈکیمپین پر بھی عنیقہ بشیر کو سراہایا جا چکا ہے عنیقہ بشیر کو نہ صرف بین الاقوامی بلکہ میئر کراچی مرتضی وہاب اور سابق وزیر جنگلات تیمور تالپور کی جانب سے بھی ان کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے.
0 تبصرے