روٹری انٹرنیشنل ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے محمد حنیف خان
کراچی(محمد کامران حسن ) روٹری کلب آف کراچی انوائرمنٹ کے زیر اہتمام پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اور کے ایم سی کے تعاون سے باغ فریئر ہال کراچی میں چوتھے میری گولڈ اینڈ پلانٹ فیسٹیول 2024 کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصدپاکستان کو سر سبز بنانے اور شجرکاری کو فروغ دینے کےلئے سماجی اور کاروباری تنظیموں کے علاوہ سر کاری اور غیر سرکاری سطح پر ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کےلئے کئے جانے والے اقدامات کو سہراتے ہوئے عوام میں شجر کاری سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا تقریب کے مہمان خصوصی روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان تھے جبکہ اس موقع پر روٹری کلب آف کراچی انوائرمنٹ کے پریذیڈینٹ عبداللہ رفیع،کلب کے وائس پریذیڈینٹ ،پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز،سی ای او کفیل حسین گروپ اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین،اسسٹنٹ گورنر رضوان جعفر،انوائرمنٹ سیکریٹری سعید ستار،خزانچی گلفام،طارق مصطفی،ڈاکٹر عصمہ شاہ،ڈی جی پارکس جنید اللہ خان اور روٹرینز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی چوتھے میری گولڈ اینڈ پلانٹ فیسٹیول2024 کے موقع پر مہمان خصوصی روٹری انٹرنیشنل 3271کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل تعلیم،صحت اور روز گار کے علاوہ زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی اپنی خدمات پیش کر رہا ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاﺅ کےلئے وقتاََفوقتاََ شجرکاری مہم بھی چلائی جاتی ہیںجس میں روٹرینز کی بڑی تعداد بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے محمد حنیف خان نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک سرسبز بناکر دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجا گر کریں گے اس موقع پر روٹری کلب آف کراچی انوائرمنٹ کے پریذیڈینٹ عبداللہ رفیع نے کہا کہ درخت آکسیجن فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں اس لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ قرآن وحدیث میں بھی شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے اس لئے ہمیں اپنی زندگی میں ایک درخت تو ضرور لگانا چاہئے عبداللہ رفیع نے کہا کہ درخت نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کےلئے بھی فائدہ مند ہیں جو پرندوں اور جانوروں کی خوراک کا بھی اہم ذریعہ ہیں جس کے لئے شجر کاری کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اس موقع پر روٹری کلب آف کراچی انوائرمنٹ کے وائس پریذیڈینٹ،پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز،سی ای او کفیل حسین گروپ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے کہا کہ موسمی تبدیلی دنیا بھر کے لئے مسئلہ بن چکی ہے جبکہ فیکٹریوں اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں بھی فضائی آلودگی کی بڑی وجہ ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کےلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان کی 76فیصد آبادی یوتھ پر مشتمل ہے جو ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہے کفیل حسین نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلئے سیمینار، ورکشاپ اور واک کا انعقاد کروانے کی ضرورت ہے تا کہ ہماری نئی نسل بھی ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے مشن میں شامل ہو سکے انہوںنے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے.
0 تبصرے