بلوچستان میں ایران کے حملے پر چین کی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آگيا
بیجنگ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں ایران کے حملے پر چین کی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔
گزشتہ روز ایرانی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔
جس پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس معاملے پر چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں دونوں ممالک سے صبر کی اپیل کی گئی ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنیں اور دونوں ممالک امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔
0 تبصرے