برطانیہ سیاحتی ویزے پر آنے والے افراد بھی اب کما سکیں گے
لندن (ویب ڈیسک) رواں سال 31 جنوری سے برطانیہ اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کر رہا ہے۔
ان تبدیلیوں کے بعد سیاحتی ویزے پر برطانیہ آنے والے افراد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔
سیاحتی ویزے پر برطانیہ آنے والے افراد اب ملک میں کلائنٹ کے کام کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے اور برطانیہ میں رہتے ہوئے دور سے کام کر سکیں گے۔
برطانیہ کی جانب سے اس قانون کو لانے کا مقصد ملک بھر میں سیاحت اور کاروبار کو سپورٹ کرنا ہے۔
یوں برطانوی حکومت نے امیگریشن قوانین میں تبدیلی کی ہے جس کے بعد وزیٹر ویزے پر آنے والے افراد 31 جنوری کے بعد اپنی سرگرمیاں بڑھا سکیں گے۔
0 تبصرے