روٹری انٹرنیشنل اور شیخ امتیاز حسین کی سماجی خدمات قابل ستائش ہیں ڈ اکٹر عارف علوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271، رلیجنفار پیس اور امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے کلائمیٹ چینج کانفرنس اینڈ ایوارڈ 2023 کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے جبکہ اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر محمد فیض قدوائی، ڈسٹرکٹ گورنرمحمد حنیف خان، ڈپٹی گورنر اور پریذیڈینٹ ایم پاک شیخ امتیاز حسین،اسسٹنٹ گورنررضوان جعفر،ڈسٹرکٹ سیکریٹر ی آصف مکاتی،ایڈ مرل (ر) تنویر احمد، ڈی جی این شکیل احمد قائم خانی، پی ڈی جی رئیس احمد خان،دردانہ ارشد ،سلیم راﺅ، ڈاکٹر آفتاب امام،فاروق ڈاڈی اور اعزازی قونصل جنرل موروکو اختیار بیگ کے علاوہ روٹرینز اور موسمیاتی ماہرین کی بڑی تعداد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی کلائمیٹ چینج کانفرنس اینڈ ایوارڈ 2023 کے موقع پر معروف بزنس مین اور امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین کو پاکستان میں شجرکاری کو فروغ دینے اور عوام میں شجرکاری کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ایم پاک ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی و فلاحی سر گرمیوں میں بھی پیش پیش ہے واضح رہے کہ ایم پاک پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ تجارتی وفود کے تبادلے کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے بھی کوشاں ہے اور ٹیکنالوجی ٹرانفر کے لئے بھی بھر پور اقدامات کر رہا ہے جس سے ملک میں انقلابی ترقی ممکن ہو سکے گی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اس نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو شدید متاثر کیا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کو موسمی تبدیلوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے بچانے کےلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جبکہ شجر کاری کرکے اور پانی کا ضیاءروک کر دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ حدیث نبوی ﷺ میں بھی پانی کو ضائع کرنے سے منائع کیا گیا ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ پانی ایک نعمت ہے جسے ضائع کرنے سے دین بھی روکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو سر سبز اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری میں حصہ لینا ہو گا تا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے کانفرنس کے موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں روٹری انٹرنیشنل کے کردار کو سہراتے ہوئے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے ملک کو سر سبز بنانے ،تعلیم عام کرنے ،عوام کو صحت اور روزگاری کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ پاکستان سے کورونا اور پولیو کے علاوہ دیگر مہلک بیماریوں کے خاتمے کےلئے کئے جانے والے اقدامات خوش آئند ہیں اس موقع پرروٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان نے صدر مملکت کو روٹری انٹرنیشنل کے سماجی اور فلاحی منصوبوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کلائمیٹ چینج کانفرنس اینڈ ایوارڈ 2023 کے انعقاد کا مقصد گلوبل وارمنگ کے خلاف جدو جہد کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اس کانفرنس میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی روٹرینز شرکت کر رہے ہیں جبکہ آن لائن بھی روٹرینز کی کثیر تعداد کانفرنس میں شریک ہے انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے جبکہ سماجی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کےلئے اسمارٹ ولیج کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے تا کہ بے گھر افراد کو چھت فراہم کی جاسکے محمد حنیف خان نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل تعلیم اور صحت کے علاوہ زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی اپنی خدمات پیش کر رہا ہے جبکہ وقتاََفوقتاََ ملک گیر سطح پر شجرکاری مہم بھی چلائی جاتی ہے جس میں300سے زائد کلبس کے لاکھوں روٹرینز بھر پور حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران بھی روٹری انٹرنیشنل نے اپنی بے لوث خدمات پیش کرتے ہوئے متاثرین کی امداد کرنے کے ساتھ ہسپتالوں میں سیفٹی کٹس اور سرجیکل بیڈز بھی فراہم کئے اور اب پولیو فری پاکستان کے تحت پاکستان کو پولیو فری کرنے کے مشن پر گامزن ہے اس موقع پرپریذیڈینٹ ایم پاک شیخ امتیاز …
0 تبصرے