مسلم لیگ ن نے منشور بنانے کے عمل میں ہر پاکستانی کو شامل کیا ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن نے منشور بنانے کے عمل میں ہر پاکستانی کو شامل کیا ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن نے منشور بنانے کے عمل میں ہر پاکستانی کو شامل کیا ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے منشور بنانے کے عمل میں ہر پاکستانی کو شامل کیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پہلی بار منشور کی تیاری کے لیے وسیع مشاورت شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی جماعت کا نہیں پورے پاکستان کا منشور بنا رہی ہے۔ مسلم لیگ نون کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر پاکستانی کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ تجاویز کے ساتھ پاکستان کی مدد کرے، ہر شعبے کے ماہرین اپنی تجاویز دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی 5 جنوری تک تجاویز دے سکتا ہے۔نیشنل لیگ نے تجاویز دینے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا ہے۔ مسلم لیگ نون کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین کی بالادستی، معیشت اور زراعت کی بہتری کے لیے تجاویز دی جائیں، موسمیاتی تبدیلیوں میں بہتری کے لیے اپنی رائے دی جائے، وفاق صوبائی بھائی چارے کے لیے تجاویز کا خیر مقدم کرے گا۔