الیکشن کمیشن کا پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن بلے کے نشان کے معاملے پر ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کرے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن آئین کے مطابق نہ کرانے پر پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا۔
لیکن 26 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات منسوخ کرنے اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔
0 تبصرے