سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں سونا 1900 روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت اب 2 لاکھ 20 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا 1629 روپے سستا ہونے کے بعد 1 لاکھ 89 ہزار 386 روپے کا ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کم ہوکر 2070 ڈالر فی اونس ہوگیا۔