آصف زرداری نواب شاہ سے الیکشن لڑیں گے، کاغذات موصول ہو گئے

آصف زرداری نواب شاہ سے الیکشن لڑیں گے، کاغذات موصول ہو گئے

آصف زرداری نواب شاہ سے الیکشن لڑیں گے، کاغذات موصول ہو گئے

کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے۔ این اے 207 سے سابق صدر آصف علی زرداری کے انتخابی فارم نواب شاہ میں ریٹرننگ افسران سے وصول کر لیے گئے۔ آصف زرداری کا انتخابی فارم ایڈووکیٹ غلام شبیر زرداری نے وصول کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن، پیپلز پارٹی کی رہنما اور سندھ کی سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا بھی پی ایس 36 یونٹ سے فارم موصول ہوا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے حلقہ این اے 148 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔ تحریک انصاف کے سابق ڈویژنل صدر اعجاز حسین جنجوعہ نے این اے 149 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔ این اے 149 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق رشید نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔