پاکستان بلاک کی سیاست کے بجائے دوست ممالک سے متوازن تعلقات پر یقین رکھتا ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان بلاک کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور تمام دوست ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھنے پر یقین رکھتا ہے۔ امریکی تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ارکان سے خصوصی ملاقات میں آرمی چیف نے علاقائی سلامتی، عالمی دہشت گردی اور جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر پاکستان کے خیالات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو وہاں کے عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں اور عوام کی حمایت سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔