مرتضیٰ سولنگی کی زیر صدارت سندھی زبان کے عظیم شاعر شیخ ایاز کی سالگرہ تقریب کے انعقاد کے لئے جائزہ اجلاس

مرتضیٰ سولنگی کی زیر صدارت سندھی زبان کے عظیم شاعر شیخ ایاز کی سالگرہ تقریب کے انعقاد کے لئے جائزہ اجلاس

مرتضیٰ سولنگی کی زیر صدارت سندھی زبان کے عظیم شاعر شیخ ایاز کی سالگرہ تقریب کے انعقاد کے لئے جائزہ اجلاس

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی زیر صدارت سندھی زبان کے عظیم شاعر شیخ ایاز کی سو سالہ سالگرہ کی تقریب کے انعقاد کے لئے جائزہ اجلاس
نگراں وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ جمال شاہ، نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی بھی اجلاس میں شریک ہوئے
اجلاس میں اطلاعات، قومی ورثہ اور تعلیم کی وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک
شیخ ایاز جدید سندھی شاعری کے سب سے بڑے شاعر اور ادیب تھے، مرتضیٰ سولنگی
شیخ ایاز نے اپنی شاعری کا آغاز اردو شاعری سے کیا اور بعد میں سندھی شاعری میں اعلیٰ ترین مقام حاصل کیا، مرتضیٰ سولنگی
شیخ ایاز نے سندھی شاعری اور ادب میں نئے رجحانات متعارف کروائے، جمال شاہ
شیخ ایاز نہ صرف سندھ بلکہ برصغیر کے عظیم شاعر ہیں، جمال شاہ
شیخ ایاز کی شاعری کے بغیر جدید سندھ کا تصور ممکن نہیں، مدد علی سندھی
شیخ ایاز عہد ساز شاعر تھے، ان کا شمار ان لیجنڈز میں ہوتا ہے جن کی زندگی میں ہی ان کی علمی و ادبی تخلیق پر کام کا آغاز ہو گیا تھا، مدد علی سندھی
اجلاس میں سندھی زبان کے مشہور شاعر شیخ ایاز کی ادبی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ
تقریب میں شیخ ایاز کو ان کی ادبی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا
تقریب میں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ، سینیٹر مشاہد حسین سید، افتخار عارف، سلیمہ ہاشمی، سید احمد شاہ، مونس ایاز سمیت کئی ممتاز شخصیات کو مدعو کیا جائے گا
سندھ کے شہر شکارپور میں 1923ءمیں پیدا ہونے والے شیخ ایاز کی زندگی کے نشیب و فراز اور ان کی شاعری کے سفر کی عکاسی کرتی دستاویزی فلم بھی تقریب میں پیش کی جائے گی۔
تقریب میں پینل مباحثہ، مکالمے اور موسیقی کے پروگرام بھی شامل ہوں گے۔