ینگ لائیرس فورم ٹنڈوالہ یار کے صدر ایڈووکیٹ سید سجاد شاہ اور جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ امتیاز دُرانی منتخب
ٹنڈوالہ یار: ینگ لائیرس فورم ٹنڈوالہ یار کے صدر ایڈووکیٹ سید سجاد شاہ اور جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ امتیاز دُرانی منتخب ہو گئے، سیاسی، سماجی و سول سوسائٹی، وکلاء برادری و شہریوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ینگ لائیرس فورم ٹنڈوالہ یار کا جنرل باڈی کا پہلا اجلاس ایڈووکیٹ سید سجاد شاہ کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں باہمی مشاورت سے ینگ لائیرس فورم ٹنڈوالہ یار کی بنیاد رکھی گئی اور وائے ایل ایف (YLF) کی پہلی نئی باڈی تشکیل دی گئی، جس میں صدر ایڈووکیٹ سید سجاد شاہ، نائب صدر ایڈووکیٹ ضمیر خاصخیلی، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ امتیاز دُرانی، انفارمیشن سیکریٹری ایڈووکیٹ علی رضا بوزدار، جوائنٹ سیکریٹری ایڈووکیٹ عزیز جروار، ٹریزرار ایڈووکیٹ ممتاز لونڈ، آفیس سیکریٹری ایڈووکیٹ دُر محمد سمیجو، ایڈوائیزری کمیٹی، ایڈووکیٹ اختر حسین لغاری، ایڈووکیٹ شاہد ببر، ایڈووکیٹ زاہد اشرف چوہدری منتخب ہوئے جبکہ اجلاس میں ایڈووکیٹ وقار السندھ کیریو، ایڈووکیٹ محسن لغاری، ایڈووکیٹ عارف بلوچ، ایڈووکیٹ صمد جروار و دیگر بھی موجود تھے ینگ لائیرس فورم ٹنڈوالہ یار کے پہلی نئی باڈی منتخب ہونے کے بعد سیاسی، سماجی و سول سوسائٹی، وکلاء برادری ودیگر کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا اور شہریوں نے مبارکباد دینے کے ساتھ پھولوں کے ہار پہنا کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
0 تبصرے