میرا ورچوئل یونیورسٹی سے محبت کا رشتہ ہے، دوسری جامعات کو بھی اس یونیورسٹی کا طرز تعلیم اپنانا چاہئیے: ڈاکٹر عارف علوی
میرا ورچوئل یونیورسٹی سے محبت کا رشتہ ہے، دوسری جامعات کو بھی اس یونیورسٹی کا طرز تعلیم اپنانا چاہئیے: ڈاکٹر عارف علوی کا ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے اسلام آباد میں 13ویں کانووکیشن سے خطاب *
ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے 13ویں کانووکیشن کے پہلے مرحلے کا آغاز جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد سے شروع کیا گیا۔ جس میں صدر پاکستان اور ورچوئل یونیورسٹی کے چانسلر عزت مآب جناب ڈاکٹر عارف علوی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے سیکرٹری جناب حسن ناصر جامی نے بھی خصوصی طور پہ شرکت کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعلیمی بہتری کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا، "ہم تعلیم میں اپنے پڑوسی ممالک سے بہت پیچھے ہیں، اور ہمیں اپنے سیٹ اپ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ لاکھوں بچے اسکول سے باہر ہیں جنہیں حکومت کی طرف سے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔"
صدر مملکت نے ورچوئل یونیورسٹی اور اس کے طرز تعلیم کے لیے اپنی گہری محبت کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا، "جب سے میں نے صدارت کی کرسی سنبھالی ہے، میں نے آن لائن تعلیم کو عام کرنے کے لئیے ہمیشہ ورچوئل یونیورسٹی کے وکیل کے طور پر کام کیا ہے۔ مجھے ورچوئل یونیورسٹی سے محبت ہے۔ تمام یونیورسٹیوں کو ورچوئل یونیورسٹی کے ماڈل پر عمل کرنا چاہیے۔"
ڈاکٹر عارف علوی نے ورچوئل یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ واحد سرکاری جامعہ ہے جس نے حکومت پاکستان سے ایک پیسہ بھی مانگے بغیر داخلوں کو 25,000 سے بڑھا کر 55,000 کر دیا ہے۔
ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے کانووکیشن کے دوران یونیورسٹی کی رپورٹ پیش کی، انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان اور تربت میں کیمپس قائم کرکے قومی ترقی کے لیے یونیورسٹی کے عزم کو اجاگر کر رہے ہیں، جس کا مقصد پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو میعاری تعلیمی سہولت ان کی دہلیز تک فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا، ورچوئل یونیورسٹی نے حالیہ دنوں میں بہت سے بین الاقوامی ایوارڈز جیتے ہیں، جن میں انٹرنیشنل کونسل فار اوپن اینڈ ڈسٹنس ایجوکیشن (ICDE) کا ایکسیلنس ایوارڈ بھی شامل ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 13ویں کانووکیشن کے دوران پورے پاکستان سے کل 22,762 طلباء مختلف شعبوں میں ڈگریوں کے اہل ہوئے جن میں ایسوسی ایٹ ڈگریاں، بی ایڈ، بیچلرز (2 سالہ)، بی ایس (4 سالہ)، ماسٹرز، اور ایم ایس کی ڈگریاں شامل ہیں۔ ان میں سے 7378 ڈگریاں جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں دی گئیں۔
ڈاکٹر فیصل تحسین شاہ، کنٹرولر امتحانات، ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے کہا کہ 13ویں کانووکیشن کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں غیر معمولی کارکردگی کے حامل طلباء کو کل 34 گولڈ میڈلز اور 72 میرٹ سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔
ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، سیکرٹری وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، معزز مہمانوں اور ورچوئل یونیورسٹی کی پوری کمیونٹی کا پاکستان میں آن لائن تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم پر شکریہ ادا کی
0 تبصرے