مسلم لیگ ن نے الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ ن نے الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ ن نے الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے پولنگ کی تاریخ تبدیل کیے بغیر انتخابی شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کے دن کے علاوہ انتخابی شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے صرف 3 دن دیے گئے ہیں، جانچ پڑتال کے لیے 7 دن دیے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بہت کم ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے خصوصی دستاویزات درکار ہیں، نامکمل دستاویزات کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاسکتے ہیں، اس میں کم از کم دو دن کی توسیع کی جائے۔