ترک پارلیمنٹ کے ایک رکن خطاب کے دوران انتقال کر گئے

ترک پارلیمنٹ کے ایک رکن خطاب کے دوران انتقال کر گئے

ترک پارلیمنٹ کے ایک رکن خطاب کے دوران انتقال کر گئے

انقرہ (ویب ڈیسک) فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف تقریر کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ حسن بتمیز اسرائیل فلسطین تنازع پر تقریر کرتے ہوئے اچانک زمین پر گر گئے۔ 54 سالہ حسن بتمیز کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن تب تک وہ انتقال کر چکے تھے۔ وہ اسلامک یونین ریسرچ کے سینیٹر کے چیئرمین تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹا ہے۔ حسن بتمیز نے تقریب میں صدر ایردوان اور ان کی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ انہوں نے جنگ کے باوجود اسرائیل کے ساتھ تجارت پر بھی سوالات اٹھائے۔ تقریر میں انہوں نے کہا کہ سمندری جہازوں کو اسرائیل جانے کی اجازت دے کر آپ بے شرمی سے اسے تجارت کہتے ہیں، آپ اسرائیل کے دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم فلسطینیوں کا خون آپ کے ہاتھ پر ہے، آپ اس میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ خاموش رہے تو بھی حق خاموش نہیں رہے گا، اسرائیل سمجھتا ہے کہ اگر وہ ہم سے جان چھڑا لے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، تاریخ کے عذاب سے بچ کر بھی اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکتے۔