’’اگر میں سجدہ کرتا تو کوئی مجھے روک نہ پاتا‘‘ محمد شامی نے بالآخر خاموشی توڑ دی

’’اگر میں سجدہ کرتا تو کوئی مجھے روک نہ پاتا‘‘ محمد شامی نے بالآخر خاموشی توڑ دی

’’اگر میں سجدہ کرتا تو کوئی مجھے روک نہ پاتا‘‘ محمد شامی نے بالآخر خاموشی توڑ دی

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ورلڈ کپ کے 33ویں میچ کے دوران گھٹنے ٹیکنے کی وائرل ویڈیو پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔
محمد شامی آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، انہوں نے اس میگا ایونٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔
ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران محمد شامی نے 5 وکٹیں حاصل کیں، خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے آسمان کا شکریہ ادا کیا اور پھر گھٹنے ٹیک دیئے لیکن سجدہ نہیں کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک تقریب کے دوران بھارتی صحافی وکرانت گپتا سے بات کرتے ہوئے محمد شامی نے کہا کہ مجھے مسلمان اور بھارتی ہونے پر فخر ہے، اگر میں جھک جاتا تو مجھے کوئی نہیں روک سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر میں کبھی 5 وکٹیں لینے کے لیے نہیں جھکا، میں اس سے پہلے بھی 5 وکٹیں لے چکا ہوں۔
محمد شامی نے کہا کہ اگر میں سجدہ کرنا چاہتا ہوں تو کیا حرج ہے؟ اگر مجھے سجدہ کرنے کے لیے کسی کی اجازت درکار ہے تو میں اس ملک میں کیوں رہوں؟ اگر میں سجدہ کرنا چاہتا ہوں تو ہندوستان میں کہیں بھی سجدہ کرسکتا ہوں۔