دشمنی تو نواز شریف سے تھی لیکن سزا عوام کو کیوں دی گئی؟
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، میں نے اپنا کیس اللہ پر چھوڑا تھا جس نے مجھے کامیاب کیا۔
نواز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے مجھے تمام الزامات سے بری کر دیا، کہا گیا لیکن اس شرمناک کھیل کے پیچھے تمام چہرے گم ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ہٹانے اور غدار لانے کی سزا پاکستان میں کیوں دی گئی، دشمنی نواز شریف سے تھی، انہیں جیل میں بھی ڈالا گیا، لیکن عوام کو سزا کیوں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے حقیقی خوشی تب ملے گی جب عوام کی سزائیں ختم ہوں گی، جب زندگیاں مہنگائی کے عذاب سے نجات پائیں گی، جب نوجوانوں کو نوکریاں اور بیماروں کو دوائیاں ملیں گی۔
نواز شریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود جج ہیں اور مجھے امید ہے کہ آپ 8 فروری کو فیصلہ دیں گے اور اپنی سزائیں ختم کریں گے۔
0 تبصرے