بھٹو کے قاتل ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے جج تھے، بلاول بھٹو زرداری
لاہور(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قاتل ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے جج تھے لیکن آج کے بعد کسی وزیراعظم سے ایسا نہیں ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائی کورٹ بار میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ عدالت میں انصاف ختم ہو گیا لیکن آج تک لاہور ہائی کورٹ کو کرائم سین کے طور پر دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جو لیڈر امت مسلمہ کا ترجمان ہے وہ لاہور میں ہے، وہ سمجھ لیں کہ آپ کے پاس تیل ہے، یہ صرف آمدنی کا ذریعہ نہیں بلکہ طاقت بھی ہے، فلسطین میں ہمارے بھائی بہنوں پر ظلم ہو رہا ہے، جی ہاں! اس وقت ظلم ہو رہا تھا لیکن اس وقت لیڈر بھٹو تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اتنے سالوں بعد عدالتیں قانون کے مطابق نہ صرف غلطی درست کریں گی بلکہ تاریخ بھی درست کریں گی، ججز خون کے دھبے دھو دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں پولرائزیشن چل رہی ہے، کچھ عرصہ پہلے جب آپ نے نعرے لگائے تو پیچھے پی ٹی آئی کے نعرے لگے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں زبردستی جئے بھٹو کا نعرہ نہیں لگاؤں گا، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ آپ یقین کریں کہ میں بھی محب وطن ہوں، میں آپ کے سیاسی رہنما سے اختلاف کر سکتا ہوں لیکن میں ان کا احترام کرتا ہوں۔
0 تبصرے