ایل این جی فراہم نہ کرنے پر پاکستان غیر ملکی کمپنی کے خلاف عالمی عدالت انصاف پہنچ گیا

ایل این جی فراہم نہ کرنے پر پاکستان غیر ملکی کمپنی کے خلاف عالمی عدالت انصاف پہنچ گیا

ایل این جی فراہم نہ کرنے پر پاکستان غیر ملکی کمپنی کے خلاف عالمی عدالت انصاف پہنچ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاہدے کے باوجود ایل این جی فراہم نہ کرنے پر پاکستان غیر ملکی کمپنی کے خلاف عالمی سہ فریقی عدالت پہنچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر آئندہ ماہ لندن میں عالمی عدالت انصاف میں کیس کی سماعت ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی کمپنی کی جانب سے معاہدے کے مطابق ایل این جی فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کمپنی کے پاس ایل این جی کی فراہمی کا 2022 تک 5 سال کا معاہدہ تھا، غیر ملکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ برینٹ کی قیمت کے 11.62 فیصد کے برابر تھا۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی کمپنی نے مال پاکستان کو دینے کے بجائے بھاری منافع میں امیر ممالک سے خرید لیا۔
پاکستان نے ایل این جی معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 10 کارگوز کے لیے دو غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور غیر ملکی کمپنی کے ساتھ 2032 تک 15 سالہ ایل این جی کا معاہدہ ہے اور یہ معاہدہ برینٹ کی قیمت کے 12.14 فیصد پر تھا۔