شدید طوفان نے طیارے بھی الٹ دیے، 13 افراد لقمہ اجل بن گئے

شدید طوفان نے طیارے بھی الٹ دیے، 13 افراد لقمہ اجل بن گئے

شدید طوفان نے طیارے بھی الٹ دیے، 13 افراد لقمہ اجل بن گئے

بیونس آئرس (ویب ڈیسک) ارجنٹائن میں شدید طوفان کے دوران ہوا اتنی تیز چلی کہ ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔
ارجنٹائن میں طوفان کے دوران 13 افراد ہلاک ہوگئے، مختلف شہروں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث بجلی سمیت مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ طوفان گزشتہ روز بیونس آئرس سے 400 کلو میٹر دور بندرگاہ سے ٹکرایا تھا جہاں پر ہوا کی رفتار 86 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی جس کے دوران کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں جب کہ بیونس آئرس کے ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے بھی تباہ ہوگئے۔ وہ ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔