سندھ میں لینڈ ریکارڈ اور ڈومیسائل حاصل کرنے والوں کے لیے بڑی سہولت
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں لینڈ ریکارڈ اور ڈومیسائل کے حصول کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بعد آن لائن فیس کی ادائیگی پر مطلوبہ دستاویزات 3 دن میں حاصل کی جا سکیں گی۔
سندھ حکومت نے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے صوبے میں لینڈ ریکارڈ اور ڈومیسائل حاصل کرنے کے لیے آن لائن سروس شروع کر دی ہے۔
سندھ کے شہری بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ پر آن لائن اراضی فارم اور اکاؤنٹس کی منتقلی کا فارم بھر سکتے ہیں اور آن لائن فیس کی ادائیگی پر 3 دن کے اندر مطلوبہ دستاویزات حاصل کی جا سکتی ہیں، جانے کی ضرورت نہیں۔
آن لائن سسٹم کی تفصیلات سندھ کے ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کو فراہم کر دی گئی ہیں، آئندہ چند ماہ میں اس آن لائن سسٹم کو مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔
0 تبصرے