بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خلاف فیصلہ
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے لیے دائر اپیلوں پر جانبدارانہ فیصلہ دے دیا، عدالت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 5 اگست 2019 کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا غیر منقسم حصہ ہے، آرٹیکل 370 عارضی تھا، ہر فیصلہ قانونی دائرہ کار میں نہیں آتا۔
یاد رہے کہ بھارت نے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی تھی، مودی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، اس دوران بھارت نے کشمیر میں ظلم کی نئی مثالیں قائم کیں۔
2019 سے پہلے ریاست جموں و کشمیر کو نیم خود مختار حیثیت اور خصوصی اختیارات حاصل تھے، کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے مودی حکومت کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
0 تبصرے