راولپنڈی (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنایا گیا ہے۔
عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی، توشہ خانہ کیس میں نیب نے عمران خان کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا۔
نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کل جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت پر تھے۔
0 تبصرے