پیٹرول کی قیمت میں کمی کب ھوگی!

پیٹرول کی قیمت میں کمی کب ھوگی!

پیٹرول کی قیمت میں کمی کب ھوگی!

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 16 دسمبر سے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 16 دسمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ .
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث شہریوں نے ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 281.34 روپے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی اور قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔