جھل مگسی میں منعقد ہونے والے چار روزہ آف روڈ جیپ ریلی کے انتظامات مکمل
شہدادکوٹ:جھل مگسی میں منعقد ہونے والے چار روزہ آف روڈ جیپ ریلی کے انتظامات کیے جارہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق جھل مگسی میں چار روزہ 14 ، سے 17 دسمبر کو منعقد ہونے والے آف روڈ جیپ ریلی کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں اس ریس کے حوالے سے ٹریک پر کام جاری ہے جبکہ جھل مگسی آف روڈ جیپ ریلی کے سلسلے میں کراچی میں فیریئر ہال میں پری جھل مگسی جیپ ریلی کے حوالے سے اوپن لائونچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں جھل مگسی جیپ ریلی کے منتظمین آف روڈ جیپ ریلی کے لیجنڈ چیمپئن اور سابق رکن سندھ اسمبلی میر نادر علی خان مگسی ، میر عامر خان مگسی سمیت ملکی و غیر ملکی آف روڈ جیپ ریلی کے ریسرز، شائقین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آف روڈ جیپ ریلی کے لیجنڈ چیمپئن اور جھل مگسی جیپ ریلی کے انچارج میر نادر علی خان مگسی نے کہا کہ جھل مگسی میں چار روزہ 14 سے 17 دسمبر تک منعقد ہونے والے آف روڈ جیپ ریلی کے انتظامات جاری ہیں اس ریلی میں آف روڈ جیپ ریلی کے غیر ملکی ریسرز بھی شرکت کریں گے لہٰذا حکومت غیر ملکی ریسرز کو فیسلیٹیٹ کرے تاکہ انہیں کوئی دشواری پیش نہ آئے انہوں نے کہا کہ آف روڈ ریلی پسماندہ علاقے کی ترقی کے لیے اہم قدم ہے اس موقع پر فریئر ہال میں آف روڈ ریلی کے گاڑیوں کی نمائش بھی کی گئی
0 تبصرے