اچھا موقع ہے کہ جنرل باجوہ عدالت جائیں اور عمران خان کی اصلیت بتائیں۔جاوید لطیف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کے لیے یہ بہت اچھا موقع ہے کہ وہ عدالت جائیں اور بتائیں کہ عمران خان کو کیسے لایا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ وہ سائفر کیس میں جنرل (ر) باجوہ اور امریکی نمائندے کو طلب کریں گے، میرے خیال میں یہ جنرل باجوہ کے لیے عدالت جانے کا بہت اچھا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ عدالت میں جائیں اور بتائیں کہ پی ٹی آئی کے بانی کو کیسے لایا گیا، وہ قوم کو بتائیں کہ مانیٹرنگ جج وہاڑی نواز شریف کو کیسے سزا دی گئی، جنرل باجوہ اللہ تعالیٰ کو سچ بتائیں تاکہ عمران خان کی اصلیت سامنے آ جائے۔ قوم کے سامنے آشکار کیا جا سکتا ہے۔
0 تبصرے