ملٹری فنڈ میں غبن، سابق وزیراعظم اور وزیر دفاع کو سزائیں

ملٹری فنڈ میں غبن، سابق وزیراعظم اور وزیر دفاع کو سزائیں

ملٹری فنڈ میں غبن، سابق وزیراعظم اور وزیر دفاع کو سزائیں

کویت سٹی (ویب ڈیسک) کویت سٹی کی اعلیٰ ترین عدالت نے سابق وزیر دفاع و داخلہ خالد الجراح الصباح کو فوجی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی عدالت نے بھی اسی الزام میں سابق وزیراعظم شیخ جابر المبارک الصباح کے فنڈز واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔ شیخ جابر نے مذکورہ الزامات پر 2019 میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس طرح ان کی وزارت عظمیٰ کی آٹھ سالہ مدت ختم ہو گئی تھی۔ دونوں رہنماؤں پر 78 ملین ڈالر (240 ملین دینار) مالیت کے فوجی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام تھا، تاہم دونوں کو 2022 میں بری کر دیا گیا، جس کے بعد استغاثہ کی درخواست پر مقدمہ دوبارہ کھولا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں نے جرم قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم عدالت نے شواہد کی روشنی میں وزیر دفاع کو سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی اور وزیر دفاع کو چوری کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا۔