اورنگی ٹاون ڈکیتی میں ساوتھ پولیس کے افسران کےملوث ہونے کی تصدیق

اورنگی ٹاون ڈکیتی میں ساوتھ پولیس کے افسران کےملوث ہونے کی تصدیق

اورنگی ٹاون ڈکیتی میں ساوتھ پولیس کے افسران کےملوث ہونے کی تصدیق

کراچی: اورنگی ٹاون ڈکیتی میں ساوتھ پولیس کے افسران کےملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی
انکوائری میں ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی اور ڈی ایس پی عمیر طارق قصوروار قرار
ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات
34صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قراردیدیا گیا
زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق کے ساتھ تعینات دو اہلکاروں اور پرائیوٹ ٹیم نے ڈکیتی کی، رپورٹ
پولیس یونیفارم میں ملبوس دواہلکاروں اور پانچ پرائیوٹ افراد نے ایک کروڑ 90لاکھ روپے،ستر تولہ سونا و دیگر قیمتی سامان لوٹا، رپورٹ
لوٹا گیا کیش اور 70 تولے سونا اسکول بیگ میں رکھ کر ڈی ایس پی دفتر لے جایا گیا.رپورٹ
ڈکیتی کے وقت زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق بجارانی خود گھر کے باہر موجود تھے، رپورٹ
ٹیرر فنانسنگ کی حوالے سے مخبر کی اطلاع پر زیر تربیت افسر کو ٹاسک دیا، ایس ایس پی ساوتھ
ایس ایس پی عمران قریشی کی جانب سے بھیجے گئے مخبروں کی اطلاع پر چھاپہ مارا، عمیر طارق
گھر کے اندر چھاپے کو ایس ایس پی ساوتھ کے دئیے پرائیوٹ افراد لیڈ کررہے تھے، ڈی ایس پی کا بیان
کیش رقم،سونا، موبائل فون پرائیوٹ افراد کی جانب سے قبضے میں لئے گئے، عمیر طارق
ڈی ایس پی عمیر طارق کی جانب سے پرائیوٹ افراد کو حساس ادارے کے اہلکار کے طور پر متعارف کرایا گیا
پولیس پارٹی کے دفتر پہنچنے پر لاکر سے ایک کروڑ پانچ لاکھ اور زیورات ملے، عمیر طارق
ذاتی اسٹاف سے دو اہلکار خرم علی اور فیضان کو شاہین فورس کے تین اہلکاروں کے ہمراہ روانہ کیا۔ عمیر طارق
پانچ پرائیوٹ افراد نے گھر کی تلاشی لی،دو پولیس اہلکاروں نے گھرمیں تحفظ دیا،ڈی ایس پی کا بیان
چھاپے کے دوران ہمیں گھر کے باہر رکھا گیا، شاہین فورس کے اہلکاروں کا بیان
باکس کا لاک میرے دفتر میں توڑا گیا، ذاتی ڈرائیور سے وہ باکس باہر پھنکوادیا، ڈی ایس پی کا بیان
پولیس موبائل او ویگو گاڑی ڈی ایس پی عمیر طارق کی ہدایت پر لے کر نکلے،سپاہی خرم کا بیان
ڈی ایس پی نے بتایا کہ حساس ادارے کی اطلاع پر چھاپہ مارنا ہے، ہمیں صرف گھر کو گھیرنا ہے، خرم علی
راستے میں ڈی ایس پی اور ماسک لگائے چار افراد کی جانب سے بریفنگ دی گئی، خرم علی
ڈی ایس پی عمیر طارق چھاپے کے وقت گھر کے باہر اپنی گاڑی میں موجود تھے، خرم علی اور حمزہ کی تصدیق
حراست میں لئے دو بھائیوں کو بلوچ کالونی پل پر اتارنے کی ہدایت ڈی ایس پی نے دی، خرم علی
حساس ادارے کے چھاپے میں ملے سامان کو واپس کرنے کی ہدایت ایس ایس پی ساوتھ نے دی، ایس ایچ او ڈیفینس
کلفٹن تھانے کے باہر ایس ایس پی ساوتھ عمران قریشی نے بیگ اور شاپنگ بیگ میرے حوالے کیا،ایس ایچ او شوکت اعوان
تھانے میں تمام سامان شاکر اور وسیم کے حوالے کیا اور ایس ایس پی کو مطلع کیا،ایس ایچ او ڈیفینس
زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق کے دو بیانات میں تضادات پائے گئے، رپورٹ
حساس معلومات کی بنیاد پر چھاپے کا ٹاسک زیر تربیت ڈی ایس پی کو نہیں دیا جانا چایئے تھا، فائنڈنگ
باکس میں موجود 85 لاکھ روپے اور کچھ زیورات کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا،انکوائری رپورٹ
بیانات کے مطابق باکس ڈی ایس پی عمیر طارق کے حوالے کیا گیا تھا، انکوائری رپورٹ
ڈی ایس پی عمیر طارق کے خلاف دیگر شکایات کی بھی تحقیقات ضروری ہیں، انکوائری کمیٹی