نگران وزیر اعلیٰ سندھ اور پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات
کراچی: نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے ساتھ پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات, پیشہ وارانہ امور پر گفتگو
نیول چیف کا کھنا تھا کھ کراچی کا ان ٹریٹیڈ صنعتی فضلہ سمندر میں جانے سے سمندر آلودہ ہوتا جا رہا ہے، آلودہ سمندر لنگرانداز ہونے والے بحری جہازوں کو نقصان پہنچاتا ہے، پاکستان نیوی کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ ملکر 60 ایم جی ڈی ٹریٹمنٹ پلانٹ مائی کولاچی کے پاس لگانا چاہتی ہے،
60 ایم جی ڈی پروجیکٹ کیلئے حکومت سندھ کے ساتھ کچھ معاملات ہیں جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے، یہ ٹریٹمنٹ پلانٹ ایس تھری پروجیکٹ کا حصہ ہے،
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کھنا تھا کھ مائی کولاچی کا کیس عدالت میں ہے اس کے باوجود بھی ہم اس پر غور کرینگے ، سندھ حکومت صنعتی فضلے کو ٹریٹ کر کے سمندر میں بھانہ کے منصوبے شروع کیئے ہیں، ایس تھری پروجیکٹ کے لیئے فنڈز بھی مختص ہیں اور کام کو تیز کرنے کی ضرورتہے ، صنعتی فضلا کے ٹریٹمنٹ کے لیئے وفاقی حکومت کا پروجیکٹ بھی ہے ، جس کے کام کو بھی تیز کرنے کی ضرورتہے ،
نیول چیف کا کھنا تھا کھ شہیدبینظیرآباد کے نیول سلیکشن سینٹر سال 2010 سے 20 افسران اور 900 سیلرز بھرتی کئے گئے ہیں، کیڈٹ کالج ککڑ، ضلع دادو پاکستان نیوی کو دیا گیا تھا ،ککڑکیڈٹ کالج پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کے لیئے سندھ حکومت کاغذی کارروائی پوری کرے تو کالج شروع کیا جائے،
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کیڈٹ کالج کے حوالے سے کاغذی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دے دی اور بتايا کھ چین کے ساتھ ملکر کراچی میں سائنو پاک ریفائنری لگا رہے ہیں،
کراچی فش ہاربر کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، اسوقت ماہیگریوں کی کشتیاں بڑھنے سے کراچی فش ہاربر چھوٹا پڑ رہا ہے،
0 تبصرے