راکھی ساونت کی پاکستانی ٹی وی شو میں شرکت!

راکھی ساونت کی پاکستانی ٹی وی شو میں شرکت!

راکھی ساونت کی پاکستانی ٹی وی شو میں شرکت!

کراچی: پاکستان کے مقبول میزبان اور مصنف آفتاب اقبال کے شو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی آمد کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں آفتاب اقبال کو راکھی کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں آفتاب راکھی کا استقبال کر رہے ہیں، دوسروں کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہلچل مچنے والی ہے، راکھی ساونت آفتاب اقبال کے شو میں شرکت کریں گی۔
راکی کی ویڈیو کے بعد مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا۔
شائقین جلد ہی ویڈیو دیکھنے کی امید کر رہے ہیں۔