کراچی ( پ ر)بیسٹ ہومز مال اینڈ ریذیڈنسی متاثرین ایکشن کمیٹی کی جانب سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ارسلان احمدخان، یاسروصی قریشی، ذیشان صدیقی ودیگر نے حکام بالاسے درخواست کی ہے کہ بلڈر عبیداللہ سجاد اور اس کے ساتھیوں کو فی الفور گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی جائے۔ الاٹیز کے مطابق کراچی کی معروف کاروباری شخصیت ثنا ء اللہ اسٹور کے مالک سجاد نواب کا فرزند عبیداللہ سجاد لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی کروڑوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔انہوں نے بتایاکہ عبیداللہ سجاد نے کراچی کی مشہور ہاؤسنگ ا سکیم بحریہ ٹاؤن سے اپنی کمپنی کو منسلک کرنے کے بعدبیسٹ ہومز مال اینڈ ریذیڈنسی کے نام سے ایک پروجیکٹ متعارف کروایا اور اس کی فروخت شروع کردی۔انہوں نے بتایاکہ فروخت کے درمیان ہی عبیداللہ سجاد اپنے تمام آفسز بند کر کے فرار ہوگیا اور لوگوں کو ان کے کروڑوں روپے سے محروم کردیاجبکہ عمیر مقبول جو ڈائریکٹر سیلز اور حسیب حسین جو ڈائریکٹر فنانس کے فرائض سر انجام دے رہے تھے وہ بھی روپوش ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عبیداللہ سجاد ابھی ملک میں ہی کہیں روپوش ہے جبکہ گڈاپ پولیس ا سٹیشن میں متعدد FIR ہونے کے باوجود پولیس عبیداللہ سجاد کو ڈھونڈنے میں ناکام نظر آتی ہے۔متاثرین نے آئی جی سندھ، ڈی جی FIA اور DG رینجرز سے اپیل ہے کہ عبیداللہ سجاد کے خلاف فلفور کاروائی عمل میں لائی جائے اور عبیداللہ سجاد اور اس کے سہولت کاروں سے عوام کالوٹاہوا پیسہ واپس دلوایا جائے،بصورت دیگر ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
0 تبصرے