بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کے ذمہ دار مودی ہیں: اروندھتی رائے
نئی دہلی (ویب ڈیسک) انسانی حقوق کی کارکن اور مصنفہ اروندھتی رائے نے منی پور فسادات پر ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اروندھتی رائے نے ریاست منی پور میں نسلی تشدد کا ذمہ دار مودی سرکار کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے انسانی جانوں کے تحفظ کے بجائے آگ کو ہوا دی۔
انہوں نے کہا کہ منی پور اور ہریانہ میں اقلیتوں پر مظالم پر مودی حکومت کی مجرمانہ خاموشی ہے۔
اروندھتی رائے نے کہا کہ بھارت میں مسلمان خواتین کو انتہا پسندوں کی جانب سے جنسی استحصال کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی خواتین کے خلاف جرائم پر خاموش ہیں، 10.4 ارب کی آبادی والے ملک میں جمہوری پالیسی ناقص ہے اور جمہوری روایات ٹوٹ رہی ہیں۔
0 تبصرے