مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تاجروں کو الیکشن میں نمائندگی دینا خوش آئند عمل ہے: محمد حمیرخان

مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تاجروں کو الیکشن میں نمائندگی دینا خوش آئند عمل ہے: محمد حمیرخان

مختلف سیاسی جماعتوں  کی جانب سے تاجروں کو  الیکشن میں نمائندگی دینا خوش آئند عمل ہے: محمد حمیرخان

(اسٹاف رپورٹر) سندھ تاجر اتحاد کے ترجمان محمد حمیرخان نے کہا کہ ہے وہ پچھلے دس سالوں سے تاجر لیڈروں کو بار بار یہ بات سمجھاتا آرہا ہوں کہ تاجروں کو انتخابات میں حصہ لینا چاہیے تاکہ ہمارے نمائندے بھی اسمبلیوں میں جا کر بیٹھیں کیونکہ ہم گراؤنڈ پر ہر وقت موجود ہوتے ہیں ہمیں علاقائی، عوامی، اور کاروباری مسائل بہت اچھی طرح سے معلوم ہوتے ہیں لیکن اب فروری میں ہونے والے الیکشن میں ایک اچھی بات یہ سامنے آئی ہے کہ کراچی کے تاجروں کو مختلف سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے ٹکٹ فرام کر رہی ہیں جو خوش آئند عمل ہے تاجر ایوان اقتدار میں پہنچ کر نہ صرف عوامی بلکہ تاجروں کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا موثر کردار ادا کرسکتے ہیں محمد حمیر خان نے کہا کہ بے شک کراچی کے تاجر کسی بھی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں مگر ان کا فوکس قوم اور ملک کی خدمت کے ساتھ ساتھ تاجروں کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا ہونا چاہئے تاجروں کے درپیش مسائل اور مشکلات کو تاجر نمائندے اچھی طرح جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں اور وہ ان مشکلات اور مسائل کو بہتر انداز میں ایوان اقتدار میں پیش کرسکتے ہیں اور حل کرانے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں