جب تک واشنگٹن غزہ کو فلسطین کا حصہ تسلیم نہیں کرتا تب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔رجب طیب اردوان

جب تک واشنگٹن غزہ کو فلسطین کا حصہ تسلیم نہیں کرتا تب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔رجب طیب اردوان

جب تک واشنگٹن غزہ کو فلسطین کا حصہ تسلیم نہیں کرتا تب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔رجب طیب اردوان

انقرہ (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق رجب طیب اردگان نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک واشنگٹن غزہ کو فلسطین کا حصہ تسلیم نہیں کرتا تب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
اردگان کا کہنا تھا کہ ہم مصر اور ہمسایہ ممالک سے بات کرنا چاہتے ہیں اور امریکا پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اسرائیل پر دباؤ بڑھانا چاہیے جب کہ مغربی ممالک کو بھی اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے، یہ ہمارے لیے جنگ بندی کی طرف جانے کا اہم راستہ ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ اس معاملے میں اسرائیل میں اثر و رسوخ رکھنے والے ایک انتہائی اہم ملک امریکہ سے رابطہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
طیب اردگان نے امریکی صدر جو بائیڈن کو فون کرنے سے انکار کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتھونی بلینکن ترکی میں رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر بائیڈن اس معاملے میں ہماری میزبانی کریں تو میرے لیے انہیں بلانا مناسب نہیں ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو ہر صورت تسلیم کرنا چاہیے کہ غزہ فلسطین کی سرزمین ہے۔