نئی سیاست اور قیادت کی ضرورت ہے، پرانے سیاستدانوں کو گھر جانا ہوگا، بلاول

نئی سیاست اور قیادت کی ضرورت ہے، پرانے سیاستدانوں کو گھر جانا ہوگا، بلاول

نئی سیاست اور قیادت کی ضرورت ہے، پرانے سیاستدانوں کو گھر جانا ہوگا، بلاول

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دوسری جماعتیں پرانی سیاست میں ملوث ہیں، ایک نظریہ اور ایک منشور ہونا چاہیے جو پیپلز پارٹی کے پاس ہو، ہمیں پرانی سیاست اور پرانے سیاستدانوں کو گھر میں بٹھانا ہوگا۔
ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی کو دوسرا یا چوتھا وزیراعظم بنانے کے بجائے اسے وزیراعظم بنائیں جس کو موقع نہیں ملا، ملک کو نئی سیاست اور نئی قیادت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام آج خود کو لاوارث سمجھ رہے ہیں، پیپلز پارٹی ہی عوام کی وارث ہوگی۔
اپنے خطاب کے دوران بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس غربت کے خاتمے کا جامع منصوبہ ہے، ہم ایسے منصوبے لائیں گے جس سے ہر طبقے کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا کے عوام ہمیں ووٹ دیں تو ہم صوبے کے تمام مسائل حل کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ موقع ملا، آئندہ پانچ سالوں میں تنخواہیں دوگنی کریں گے، پیپلز پارٹی نے عوام کی خدمت کی، ہمارے دور میں سب سے زیادہ روزگار عوام کو ملا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس پلان ہے کہ ہم عوام کو کیسے ریلیف دے سکتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کے ریلیف کے لیے کسان کارڈ متعارف کرائیں گے، جب تک عوام کے ووٹ کو عزت نہیں دی جائے گی پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔