نئے پاکستان میں کیا نیا ہوا؟ہمارے شروع کئے منصوبے بھی رُکے رہے، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا اجلاس، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر شہبازشریف نے صدارت کی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے خطاب میں کھا کھ نئے پاکستان میں کیا نیا ہوا؟ہمارے شروع کئے منصوبے بھی رُکے رہے اپنے معاشرے میں تہذیب، شرافت اور شائستگی واحترام واپس لائیں گے ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی بیس بیس سال منصوبے مکمل نہیں ہوتے تھے، ہم نے مہینوں میں منصوبے مکمل کئے
ہماری حکومت ختم نہ ہوتی تو غربت، پسماندگی، معاشی بدحالی ختم ہوچکی ہوتی ہم تو ایسا پاکستان بنارہے تھے جہاں مہنگائی نہ ہو، عوام کی زندگی مشکل نہ ہو 2017 میں عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلا دی تھی، کراچی ، بلوچستان، خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک سے دہشت گردی ختم کردی
آپ کو یاد ہونا چاہیے کہ کون کیا کرکے گیا ہے ، وطن واپسی پر سب سے پہلے بلوچستان اور کوئٹہ آیا ہوں، جیل اور جلا وطنی نہ آتی تو ہم ملک اور قوم کی خدمت اور ترقی کے لئے یہی وقت دیتے، جس سے ملک کا بہت بھلا ہوتا، طویل عرصے کے وقفے سے بلوچستان اور پاکستان دونوں کا نقصان ہوا،
اللہ کے فضل سے قوم کو یکجا اور متحد کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، گزشتہ عرصے میں ملک کو بہت نقصان ہو چکا ہے، دانستہ ملک کو گڑھے میں دھکیلا گیا، اچھے خاصے چلتے ملک کو خود سمندر میں پھینک دیا جس کی وجہ سے آج ملک کا یہ حال ہوا ہے،
میں نے مریم نواز کو ہزارہ برادری کے دکھ میں شرکت کےلئے بھیجا تھا، مجھے، شہباز شریف، مریم نواز سمیت سب کو جیل میں ڈال دیا، کیا اس لئے کہ ہم بلوچستان میں سڑکیں بنا رہے تھے؟ پاکستان کے سب بچوں کو تعلیم کی سہولیات دینا چاہتا ہوں، ہمارے دور کو لوگ آج ترستے ہیں، آج سونا تو سونا روٹی مہنگی ہوگئی، غریب روٹی روزگار کو ترس گیا ہے، یہ حال کر دیا ملک اور عوام کا،
ہمارے دور میں جس کا 1200 بل آتا تھا، آج 15 ہزار آتا ہے، عوام آج بل کا بل اور روٹی میں سے ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہیں، قوم کی یہ بدحالی دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے برکت اٹھ گئی ہے، نجانے کس کی پاکستان کو نظر لگ گئی،
ملک کی خدمت کی پاداش میں بہے دکھ جھیلے ہیں، ذاتی صدمے برداشت کئے، میٹروز اور اورنج لائن شہباز شریف نے بنائیں؟ نئے پاکستان میں کیا بنا،
کوئٹہ جیسا چھوڑ کر گیا تھا آج ویسا بھی ویسا ہی ہے، ہمارے بعد کیا نیا ہوا؟
0 تبصرے