کراچی پریس کلب کی اہمیت اور تاریخی کردار ہر دور میں قابل تعریف رہا ہے: مبین جمانی
کراچی: سندھ کے نگران وزیر بلدیات مبین جمانی نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کی اہمیت اور تاریخی کردار ہر دور میں قابل تعریف رہا ہے،صحافیوں کے حقوق، آزادی صحافت اور جمہوریت کے فروغ کے لئے کراچی پریس کلب نے تمام طبقات کی قیادت کی یے، کراچی پریس کلب کے لیاری اور ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹوں کے مسائل اپنے مختصر سے عرصے میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا، ایم ڈی اے میں نئے ڈی جی کی تعینات کے بعد کراچی پریس کلب کے نیو ملیر اور تیئسر ٹاؤن میں صحافیوں کے مسائل اور ایل ڈی اے میں ترقیاتی کاموں پر پریس کلب کے نمائندوں اور تمام متعلقہ اداروں کا اجلاس بلایا جائے گا اور صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے، انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی اور سینئیر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد، نائب صدر مشتاق سہیل، جوائنٹ سیکریٹری اسلم خان، خزانچی احتشام پاشا، گورننگ باڈی کے ممبران شمس کیریو، ذوالفقار راجپر ،ذوالفقار واہوچو ،فاروق سمیع، سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب مقصود یوسفی، طاہر عزیز ، شاہد مصطفیٰ ، فرید عالم اور ارباب چانڈیو سمیت دیگر صحافی موجود تھے،اس موقع پر کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے وزیر بلدیات کو لیاری اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کلب کے ممبران کے پلاٹوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور کراچی پریس کلب کے 700 ممبران کے لئے پلاٹس کی الاٹمنٹ کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے اور ایم ڈی اے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا، وزیر بلدیات مبین جمانی نے کہا کہ کراچی پریس کلب سے میرا دیرینہ تعلق رہا ہے میں صحافیوں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتا ہوں، ہماری نگران حکومت کی جو بھی مدت باقی رہ گئی ہو میں اس مدت میں اپنے اختیارات کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہوئے کراچی پریس کلب اراکین کے پلاٹس کے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ پروگرام کے اختتام پر صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نےمبین جمانی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا#
0 تبصرے