آرٹس کونسل کراچی میں اداکار و ہدایت کار شبیر بھٹی کے ڈرامے کی افتتاحی تقریب
کراچی(شوبز رپورٹر) اداکار و ہدایت کار شبیر بھٹی کے ڈرامے کی افتتاحی تقریب آرٹس کونسل کراچی میں منعقد کی گئی ڈرامہ، ہم بجائیں گے بین، آرٹس کونسل میں جمعہ 17 نومبر سےاتوار 19 نومبر تک پیش کیا جائے گا پروجیکٹ ھیڈ کرن خان ہیں پروڈیوسرز فہیم بابر اور شیر خان بلوچ ہیں نگراں ہدایت کار محمد علی نقوی اور تحریر عمر بھٹہ، زمان خان کی ہے معاونت کے فرائض حسین سچوانی، اور ہنی خان ادا کرینگے فنکاروں میں پرویز صدیقی، سلیم شیخ ، شبیر بھٹی ،عامر ریمبو، ناصرہ نور، شکیل شاہ، حنا ثانی، فائزہ ملک، صبا شیخ، شہباز صنم ،ماہ نور، انیلا بٹ، جیند میمن، طلحہ بھوجانی، وغیرہ شامل ہیں جب کہ حیدر آباد کے فنکار شاہ رخ خان کی خصوصی آمد ہے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بخاری گروپ کمپنیز کے روح رواں امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے میں آرٹس کونسل کراچی کا کردار بے حد اہمیت کا حامل ہے اور اس کا سہرا محمد احمد شاہ صدر آرٹس کونسل اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے اسٹیج ڈرامے اب متواتر ہورہے ہیں جس سے فنکاروں کی مصروفیت برقرار ہے کراچی اسٹیج کے فنکار ٹی وی ڈراموں اور مختلف فنکشنز میں بھی نظر آتے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے دوسری جانب کراچی کی عوام کو بھی موجودہ حالات میں تفریح کی ضرورت ہے اچھا ڈرامے ہوگا عوام ضرور دیکھنے کیلئے آئیں گے تقریب سے الشریف فاونڈشن کے چیرمین شریف آرائیں، پروڈیوسر فہیم بابر، ہدایت کار یونس میمن، جمیل راہی، شبیر بھٹی، ناصر خان، مجتبیٰ نقوی، حفیظ انصاری، شاہدہ ملک، زاہد عباسی، حنا ثانی، ناصرہ نور، وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے کیا اس موقع پر پروجیکٹ ھیڈ کرن خان نے کہا کہ ڈرامہ ، ہم بجائیں گے بین، ایک مکمل مزاحیہ فیملی اصلاحی ڈرامہ ہے ہم نے اس سے قبل بھی فیملی ڈرامے پیش کیے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے اس موقع پر فنکاروں میں ڈرامہ کا اسکرپٹ تقسیم کیا گیا مذکورہ ڈرامہ اے اینڈ بھٹی آرٹ پروڈکشن اور این ایس آرٹ پروڈکشن کی جانب سے عامر شیخ پیش کررہے ہیں
0 تبصرے