اداکارہ سارہ علی خان نے شبمن گل کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ سارہ علی خان نے شبمن گل کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ سارہ علی خان نے شبمن گل کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور سینئر اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شبمن گل کے ساتھ رومانوی تعلقات کی خبروں کو مسترد کردیا۔
سوشل میڈیا کے اس دور میں مشہور شخصیات کی پیشہ ورانہ زندگی سے لے کر ان کی نجی زندگی بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے، انٹرنیٹ تک عام لوگوں کی رسائی نے اس سلسلے کو مزید طول دے دیا ہے اور مشہور شخصیات کے ہر پہلو پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
حال ہی میں سارہ علی خان اور اداکارہ اننیا پانڈے بھارتی شو ’کافی ود کرن‘ کے آٹھویں سیزن کی مہمان بنیں، جس کا پرومو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
ٹیزر میں سارہ علی خان نے شبمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ اور تعلقات کی افواہوں پر بات کی۔
پروگرام کے میزبان کرن جوہر نے شو کے دوران شبمن گل کی ڈیٹنگ سے متعلق افواہوں پر سوال اٹھایا، جس پر سارہ نے کہا کہ ساری دنیا سارہ کے پیچھے پڑ گئی، لیکن میں سارہ نہیں ہوں، آپ غلط فہمی میں ہیں۔