آئس لینڈ (ویب ڈیسک) آئس لینڈ میں چند گھنٹوں میں 800 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور آتش فشاں پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شہر کو بھی خالی کرا لیا گیا، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔
واضح رہے کہ آئس لینڈ میں ایک ماہ کے دوران 24 سے زائد زلزلے محسوس کیے جا چکے ہیں، 5.2 شدت کے زلزلے کے بعد اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
0 تبصرے