دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی نے سری لنکا کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کرکٹ کو حکومتی مداخلت کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق بورڈ میٹنگ میں اتفاق کیا گیا کہ سری لنکا کرکٹ کی ڈیلنگ آئی سی سی کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق معطلی اور برطرفی کی شرائط کا تعین جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھی نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کرکٹ بورڈ کو برطرف کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیر کھیل کے الزامات پر بورڈ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے۔
0 تبصرے