کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس 55 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
کاروباری اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 55 ہزار 253 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 54,261 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں جاری ریکارڈ پر سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ مثبت معاشی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو رہا ہے، امید ہے کہ یہ رجحان مستقبل میں بھی برقرار رہے گا۔
0 تبصرے