ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کی منظوری دے دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگران حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کی منظوری دے دی جس کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے پی او آر کی توسیع کی سفارش کی تھی جس کے بعد پی او آر کی توسیع رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کے خاندان کے افراد پر لاگو ہوگی، یہ دسمبر 2023 تک ہوگی۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی میعاد 30 جون 2023 کو ختم ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہے۔
0 تبصرے