غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 306 فلسطینی شہید

7اکتوبر سے ہیل تک شہداء کی مجموعی تعداد 10 ہزار 328 ہوگئی ہے

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 306 فلسطینی شہید

غزہ (ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 306 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری میں مزید 306 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے ہیل تک شہداء کی مجموعی تعداد 10 ہزار 328 ہوگئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں میں 78 خواتین اور 139 بچے شہید ہوئے۔
غزہ میں مجموعی طور پر 2719 خواتین اور 4237 بچے شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 25,965 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
بیان کے مطابق اسرائیل نے جن سڑکوں کو لوگوں کے جانے کے لیے محفوظ قرار دیا ہے وہ موت کی سڑکیں بن چکی ہیں
اور اسرائیلی فوج ان سڑکوں کو بے گھر فلسطینیوں کے لیے جال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
بیان میں اقوام متحدہ اور ریڈ کراس سوسائٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ طبی مراکز اور ایمبولینسوں کو تحفظ فراہم کریں جب کہ اسرائیل کو اسپتالوں پر بمباری سے روک دیا گیا ہے۔