ہم نے ملک کے فائدے کی بات کی، افغان واپس چلے جائیں، لیکن وہاں کیا ہے؟ آصف زرداری

بھٹو کی قبر پر لکھا ہے کہ یہاں عوام کا خادم دفن ہے

ہم نے ملک کے فائدے کی بات کی، افغان واپس چلے جائیں، لیکن وہاں کیا ہے؟ آصف زرداری

خان گڑھ (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو کوئی کام کرنا نہیں آتا اور نہ ہی کرنا آتا ہے۔بھٹو کی قبر پر لکھا ہے کہ یہاں عوام کا خادم دفن ہے
ضلع گھوٹکی کے علاقے خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم آج سندھی میں دل سے بات کریں گے،
بھٹو کی قبر پر لکھا ہے کہ یہاں عوام کا خادم دفن ہے، میں نے اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کئے۔ ایک سوچ ہم الیکشن میں اپوزیشن کو خوش آمدید کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو اپنی سیاست کرنی چاہیے، ہماری اپنی سیاست اور فلسفہ ہے، ہم نے بے نظیر بھٹو کی شہادت پر بھی کہا تھا کہ ہمارا پاکستان ہونا چاہیے، ملک اس وقت معاشی طور پر کمزور ہوتا جا رہا ہے، شاید اس میں ہمارا کوئی فائدہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے،
عوامی خدمت ہماری جنت ہے، ہم سمندر کو صاف کرکے کراچی کو پانی دے سکتے ہیں۔
سابق صدر کے مطابق ہمیں معلوم ہے کہ سرحد کے باہر کیا ہو رہا ہے، دوستوں نے کہا کہ آپ تاریخ کے خلاف جا رہے ہیں،
ہم چاہتے ہیں کہ افغان بھائی واپس چلے جائیں، لیکن کیوں؟ وہاں کیا ہے ہم نے جب بھی بات کی ہے، ملک کے فائدے کی بات کی ہے،
میں دوستوں اور دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سندھ نے بھی پاکستان بنانا ہے اور سندھ کو بھی بچانا ہے۔