کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پریذیڈینٹ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزز، سی ای او کفیل حسین گروپ اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین اور کراچی بزنس فورم اور تھنک ٹینک کے صدر رشید احمد صدیقی نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے جسٹس (ر) مقبول باقر جعفری ، نگراں وزیر برائے ریونیو یونس ڈھاگہ اور وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) حارث نواز ملاقات کی اس موقع پرکے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنززاور سی ای او کفیل حسین گروپ معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے کہاکہ کراچی کے انفراءاسٹیکچرکو بحال کر کے شہر کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کو انٹرنیشنل شہر کی حیثیت حاصل ہے جو قیام پاکستان سے ملک کو 70 فیصدسے زائد رینوحاصل کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے کفیل حسین نے کہا کہ کراچی شہر تقریباََ 30 سالوں سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے تباہ حال سڑکیں ، سیوریج کا خراب نظام اور ٹوٹی پھوٹی بسوں نے کراچی کی خوبصورتی کو مانند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل شہر کراچی کو روشنیوں کا شہر بنا نے میں ہم سب کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا تا کہ غیر ممالک سے آنے والے سیاح بھی کراچی کا رخ کریں جس سے نہ صرف شہر کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا بلکہ ٹوریزم انڈسٹری کے ساتھ دیگر شعبوں کی ترقی اور معیشت کی بہتری بھی ممکن ہو سکے گی کفیل حسین نے کہا کہ امریکہ،لندن ،دبئی اور دیگر یورپی ممالک کی طرز پر کراچی کے انفراءاسٹیکچر کو بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے شہر کا ماسٹر پلان بری طرح متاثر ہوا ہے اور لینڈ گرابرز نے جگہ جگہ گرین بلیٹ پر تجاوزات قائم کر رکھے ہیں جبکہ کچی آبادیاں بھی انفراءاسٹیکچر کو تباہ کرنے کی بڑی وجہ ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہوئی ہے اس لئے شہر کو خوبصورت بنانا نہایت ضروری ہے.
0 تبصرے