میٹنگ مرکزی صدر جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) میاں عامر علی کی زیر صدارت منعقد ہوئی
کراچی ( ) جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کی پہلی آن لائن میٹنگ مرکزی صدر جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) میاں عامر علی کی زیر صدارت منعقد ہوئی آن لائن میٹنگ میں پاکستان بھر سے مرکزی رہنماء، چیف کوآرڈینیٹرز، کوآرڈینیٹرز اور ممبران نے بھرپور شرکت کی میٹنگ میں مرکزی صدر JAP UK میاں عامر علی کے ساتھ ساتھ مرکزی رہنماء محمد آصف قائمی، مرکزی رہنماء حامد صدیق انجم، مرکزی رہنماء محمد اقبال قائم خانی، مرکزی رہنماء خرم قادری سمیت چیف کوآرڈینیٹر لاہور امان اللّٰه کھوکھر نے خصوصی شرکت کی آن لائن میٹنگ پاکستان میں کی گئی میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا میٹنگ میں مرکزی صدر میاں عامر علی نے پاکستان بھر کے چیف کوآرڈینیٹر اور کوآرڈینیٹر صاحبان کو ممبر سازی مہم میں تیزی کرنے اور جلد پاکستان کی مرکزی ٹیم منتخب کرنے کی ہدایت کی تمام ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار اور فیلڈ میں صحافیوں کے ساتھ درپیش مسائل پر روشنی ڈالی تمام ممبران کے مسائل سننے کے بعد مرکزی صدر میاں عامر علی نے تمام عہدیداران کو صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرنے کی بھی ہدایت جاری کی اس موقع پر مرکزی رہنما محمد آصف قائمی، مرکزی رہنما حامد صدیق انجم اور مرکزی رہنما محمد اقبال قائم خانی نے یقین دلایا کہ جلد JAP UK کے ممبران کو در پیش مسائل کو حل کر دیا جائے گا میٹنگ ایجنڈے کے مطابق ایسوسی ایشن کے پریس کارڈ اور لیٹرز کے حوالے سے بھی گفتگو زیر بحث رہی میٹنگ کے اختتام پر ایسوسی ایشن کی بہتری کے ساتھ ساتھ فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم سے نجات کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
0 تبصرے