حماس کے حملوں کے ایک ہفتے بعد اسرائیلی انٹیلی جنس وزارت کی دستاویزات جاری کر دی گئیں
غزہ (ویب ڈیسک) وکی لیکس نے اسرائیلی وزارت انٹیلی جنس کی دستاویزات جاری کر دیں، جن میں فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کر کے سینائی بھیجنے کا کہا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، حماس کے حملوں کے ایک ہفتے بعد اسرائیلی انٹیلی جنس وزارت کی دستاویزات جاری کر دی گئیں۔
وکی لیکس نے 10 صفحات پر مشتمل دستاویزات لیک کر دیں، دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کر کے سینائی بھیج دیا گیا، اس منصوبے کے تحت شمالی غزہ کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج شمال سے جنوب تک زمینی کارروائی کرے گی اور کامیابی کے راستے صاف کر کے فلسطینیوں کو مصری شہر شمالی سیناء میں خیموں میں منتقل کیا جائے گا۔
0 تبصرے