تارکین وطن کی واپسی کیلئے 4 بلین روپے کا فنڈ مختص کر دیاگيا
کراچی؛ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس
اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو، سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی اور دیگر متعلقہ افسران شریک
سندھ کابینہ کو غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی پر سیکریٹری داخلہ کی بریفنگ
وفاقی حکومت نے غیرقانونی تارکین وطن کو یکم نومبر 2023ء سے ان کے ملک واپس بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے
وفاقی وزیر داخلہ نے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کا منصوبہ صوبوں سے شیئر کیا ہے
غیرقانونی تارکین وطن کی واپس بھیجنے کے منصوبے پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو چیف سیکریٹری کی آگاہی
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کے مشورے سے تارکین وطن کی واپسی کیلئے 4 بلین روپے کا فنڈ مختص کر دیا
پولیس کو ضلع انتظامیہ کے ساتھ متحرک کیا جائے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا وزیر داخلہ کو حکم
سکرنڈ سانحہ کے متاثرین کیلئے سندھ کابینہ نے معاوضے کی منظوری دیدی
28ستمبر 2023 کو سکرنڈ کے قریب ماڑی جلبانی میں واقعہ پیش آیا تھا
جاں بحق کیلئے 8 ملین روپے اور زخمیوں کیلئے 2 ملین کا معاوضے کی منظوری
0 تبصرے