اسلام آباد: بشریٰ بی بی احتساب عدالت پہنچ گئیں

بشریٰ بی بی نے تیسری بار درخواست ضمانت دائر کی ہے،نیب پرایسکیوٹر

اسلام آباد:  بشریٰ بی بی احتساب عدالت پہنچ گئیں

اسلام آباد: بشریٰ بی بی احتساب عدالت پہنچ گئیں وکیل صفائی نعیم پنجوتھا احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش وکیل صفائی نعیم پنجوتھا کا کهنا تها که دلائل تو نہیں سماعت ملتوی کرنے کی درخواست ہے، نیب نے دوبارہ نوٹس بھیج دیا ہے، نیب پرایسکیوٹر کا کهنا تها که بشریٰ بی بی نے تیسری بار درخواست ضمانت دائر کی ہے، گزشتہ دو بار ضمانتوں کی درخواست نمٹا دی گئی تھیں، نیب نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، بشری بی بی ایک ہی گراؤنڈز پر بار بار ضمانت دائر کررہیں ہیں، بشریٰ بی بی کو کم سے کم نوٹس تو پہلے دیاجائے، مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ نے پہلے ڈائریکشن دی تھی، نیب بن بلائے نوازشریف کے کیسز میں بیان دیتاہے، اسی نیب نے 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کو اغوا کیا تھا نیب پرایسکیوٹر کا کهنا تها که چیرمین تحریک انصاف کو اغوا نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق گرفتار کیاگیاتھا، نیب کے تفتیشی افسر نے اپنا بیان احتساب عدالت میں جمع کروا دیا بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، نیب تفتیشی افسر کا تحریری بیان عدالت میں جمع وکیل صفائی عاصم بیگ کا کهنا تها که بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات سیاسی مقاصد کے تحت بنانے کی کوشش کی جارہی، احتساب عدالت نے 15 نومبر تک سماعت ملتوی کردی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی دونوں مقدمات میں ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کردی آئندہ سماعت پر درخواست ضمانت پر دلائل طلب دیں